کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کیلئے بات چیتلازمی : میر واعظ عمر فاروق

   

سرینگر: میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کے لئے معنی خیز بات چپت کو آگے بڑھانا لازمی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلہ کو یکسوئی کی طرف لے جایا جائے، ہم غیریقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار کل میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں بندوق یا تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے۔ ہماری طرف سے بار بار یہ کوشش رہتی ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نئی حکومت بنی ہے لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا اس حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جہاں تک کشمیر کے سیاسی پہلو کا تعلق ہے تو اس کیلئے نئی دہلی کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے۔