کشٹوار میں سے تصادم ۔ فوجی عہدیدار ہلاک

   

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے کشٹوار میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی عہدیدار ہلاک ہوگیا جبکہ تین سپاہی زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کی 16 ویں کور نے بتایا کہ جونئیر کمیشنڈ آفیسر نائب صوبیدار راکیش کمار انسداد دہشت گردی کارروائی میں جان گنوا بیٹھا ۔ حال میں دو ولیج ڈیفنس گارڈز کی ہلاکت کے بعد سے یہاں تلاشی مہم شروع کردی گئی اور اس دوران انسداد دہشت گردی کارروائی کا بھی آغاز ہوا تھا ۔ تازہ ترین انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا تھا جو تلاشی مہم میں حصہ لینے والی فوج اور پولیس کی پارٹیوں نے دہشت گردوں کو ایک جنگل میں روکنے کی کوشش کی ۔ کہا گیا ہے کہ کشٹوار میں دہشت گردوں کی جانب سے ولیج ڈیفنس گارڈز کے اغواء اور ان کی ہلاکت کے بعد سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ فوج نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ وائیٹ نائیٹ کور اور دوسرے تمام رینک کے اہلکار بہادر فوجی عہدیدار نائب صوبیدار راکیش کمار کی شہادت پر انہیں سلام کرتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ راکیش کمار فوج اور پولیس کی انسداد دہشت گردی مشترکہ مہم میں شامل تھے ۔