کلثوم پورہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ علاقہ میں ایک شوہرنے بیوی کا قتل کردیا۔ آج صبح پیش آئی اس قتل کی سنگین واردات کے بعد سنجے نگر ضیاء گوڑہ میں سنسنی پھیل گئی۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 30 سالہ ایم سریتا کا اس کے شوہر سنتوش کمار نے قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے رشتہ داروں کی شکایت اور ابتدائی تحقیقات کے لئے بعد بتایا کہ آج صبح دونوں میاں بیوی میں بحث و تکرار ہوئی۔ سریتا نے گھر کے اخراجات کے لئے شوہر سنتوش کمار سے رقم طلب کی۔ اس بات پر برہم شوہر نے بیوی کو شدید زدوکوب کیا اور گلا گھوٹنے کے بعد چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق سریتا اور سنتوش کی شادی 10 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی دو لڑکیاں 9 سالہ نویا اور 6 سالہ لڑکی نہاریکا ہیں۔ سنتوش کمار اکثر اس کی بیوی مقتولہ سریتا کے کردار پر شک کرتا تھا اور اس خاتون کو شدید زدوکوب کا نشانہ بناتا تھا۔ ہر آئے دن غیر مرد سے ناجائز تعلقات کے الزامات لگاتے ہوئے بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانا سنتوش کمار کی عادت بن گئی تھی۔ پولیس کلثوم پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع