جے پور : راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے مکر سنکرانتی کے موقع پر ملک اور ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ مشرا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سورج کی پوجا کا یہ تہوار ہمیں زندگی میں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انہوں نے اس تہوار پر سب کو اچھی صحت، اچھی قسمت اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔