کلواکرتی کی طالبہ نے بی ایڈ میں گولڈ میڈل حاصل کی

   

کلواکرتی /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی بی ایڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد نے بتایا کہ ان کے کالج کی طالبہ اسماء الحسنی بنت محمد معین الدین خان صحافی کی دختر نے امسال بی ایڈ کی تکمیل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر سب سے زیادہ 9.8 نمبرات حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ کلواکرتی میں جاری بی ایڈ کالج حیدرآباد نمائش سوسائٹی کے تحت چلتا ہے ۔ سوسائٹی کے ذمہ داران نے اس طالبہ کی ہمت افزائی کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا اور گذشتہ شب حیدرآباد نمائش گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں صدر سوسائٹی و ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہاتھوں یہ گولڈ میڈل حاصل کیا جس پر اہلیان کلواکرتی نے اور خاص کر صحافتی برادران نے خوشی کا اظہار کیا اور طالبہ و ان کے والد کو مبارکباد دی ۔ جبکہ کالج میں بھی خوشی کا جشن دیکھا گیا ۔ اس موقع پر اساتذہ اسٹاف اور ساتھی طالبات و طلبہ نے اسماء کو مبارکباد پیش کی ۔