نئی دہلی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اینٹی ملیریا ڈرگ ہائیڈراکسی کلورو کوئن کی کورونا وائرس سے متاثرہ 55 ملکوں کو سپلائی کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سپلائی گرانٹس کے طور پر کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ تجارتی اساس پر بھی یہ اہم دوا مہیا کرائی جارہی ہے۔ امریکہ، ماریشس ، سیچلس کے بشمول متعدد ممالک پہلے ہی گزشتہ چند دنوں میںیہ ڈرگ کی کھیپ حاصل کرچکے ہیں ۔ اور ہفتہ کے اواخر تک کئی دیگر ملکوں کو بھی ایچ سی کیو کی کھیپ پہنچ جائے گی۔ ایس سی کیو یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے کووڈ ۔ 19 کیلئے ممکنہ علاج تسلیم کیا ہے اور اس کا نیویارک کے زائد از 1,500 کورو نا مریضوں پر تجربہ کیا جارہا ہے۔