کلکتہ۔ قدیم انگریزی قلعہ کے طرز پر کلکتہ کے سالٹ ندی کے پاس ایک درگاپوجا کا پنڈال تیار کیاگیاہے۔ایف ڈی بلاک میں درگار پوجا پر دیوی درگا کی مورتی کو روایتی انداز میں سجایاگیاہے۔
بھگت جو ”درگا اشٹمی کے موقع پر پنڈل میں پوجا کے لئے آرہے ہیں نے کہاکہ وہ کویڈ19کے قواعد پرعمل پیرا ہیں اور پوری تہوار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ایک بھگت ساہل گپتا نے کہاکہ ”ہم تمام حفاظتی اقدامات جیسے ماسک‘ سنیٹائزر اور سماجی دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ہم تہوار سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں“۔ ایک اور بھگت سانجو کا موندال نے بھی کہاکہ ”چونکہ سال میں ایک مرتبہ درگا پوجا ہوتی ہے۔ بغیرجشن کے بنگالی لوگ رہ نہیں سکتے ہیں۔ ہم کویڈ19کے قواعد پر عمل پیرا او رلطف اندوز ہورہے ہیں“۔
تہوارو ں کا سیزن شروع ہوگیاہے جس میں نوراتری او ردرگا پوجا ایک وقت میں ہی منائی جارہی ہے۔ دسہرہ کے پیش نظر15اکٹوبر کو جشن ہوگا جبکہ دیوالی 4نومبر کو منائی جائے گی –