کلکتہ میں کوئیرپرائڈ والک میں فسلطین کے حق میں نعرے سنائے دئے

,

   

کلکتہ۔ سالانہ کوئیر پرائڈ والک کے دوران اسرائیلی فوج اورحماس عسکریت پسندوں کے درمیان غزہ پٹی میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت میں فلسطین کے حق میں نعرے سنائے دئے ہیں۔

تاہم والک کے دوران شرکاء نے ”مخالف اسرائیل‘‘ یا ”حماس کی حمایت“ میں نعرے لگانے سے گریز کیا ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنراور سالانہ تقریب کے منتظم نولین داس نے کہاکہ اس کا مقصد اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینا یاحماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا نہیں ہے۔

داس نے کہاکہ ”ہمارا مقصد معصوم شہریوں‘ غیرجنگجوؤں او ر بچوں کے قتل کی مذمت کرنا ہے۔

ہر سال اس سالانہ تقریب کے موقع پر ہم کوئی ایسا مسئلہ اٹھاتے ہیں جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔

اس سال سب سے زیادہ متعلقہ مسئلہ یہ ہے کہ غزہ پٹی میں کیاہورہا ہے۔

والک کے آغاز سے ہی اس میں شریک ادتیہ نے کہاکہ عصری مسائل کو اٹھانا بھی یہ پیغام دینے کی کوشش ہے کہ کوئیر کمیونٹی بھی بڑے اورمرکزی دھارے کے سماج کا حصہ ہے اور نمائندے جاری سماجی مسائل سے بے خبر نہیں ہے۔

ادتیہ نے کہاکہ غزہ کی پٹی میں جوکچھ ہورہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے کوئیر کمیونٹی اس پر خاموش نہیں بیٹھے گی“۔