کلکتہ کی نرس کویڈ ٹیکہ لگانے کے بعد بے ہوشی حالت میں اسپتال میں ہوئی داخل

,

   

شہر کے اسپتالوں میں دہلی کے اندر ٹیکہ لینے والوں میں 52لوگوں نے معمولی مضر اثرات کی شکایت کی جبکہ ایک کی حالت ہوئی تشویش ناک


کلکتہ۔عہدیداروں نے بتا یا کہ ہفتہ کے روز ایک 35سالہ نرس کلکتہ کے اسپتال میں کرٹیکل کیر یونٹ(سی سی یو) وارڈ میں کویڈ 19ٹیکہ لگانے کے بعد ہوش کھودینے کی وجہہ سے داخل کیاگیاہے۔

مذکورہ دن مغربی بنگال بھر میں ٹیکہ لگانے والے 15707میں سے وہ ایک ہیں۔دہلی شہر کے اسپتالوں میں کے اندر ٹیکہ لینے والوں میں 52لوگوں نے معمولی مضر اثرات کی شکایت کی جبکہ ایک کی حالت ہوئی تشویش ناک ہے۔

وہیں ان میں سے دو معاملات چرک اسپتال سے سامنے ائیں ہیں جبکہ دیگر دو معاملات قومی درالحکومت میں نارتھرن ریلوے سنٹر اسپتال سے سامنے ائے ہیں۔

نارتھ دہلی سے اے ای ایف ائی کا ایک چھوٹا معاملہ سامنے آیاہے وہیں ساوتھ ایسٹ دہلی اور نارتھ ویسٹ دہلی سے بالترتیب 5اور4اے ای ایف ائی کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ایسٹ دہلی نے 6معاملات‘ سنٹر ل دہلی 2‘ ساوتھ دہلی 11چھوٹے اے ای ایف ائی معاملات اور ایک تشویش ناک معاملے‘ نئی دہلی5‘ ساوتھ ویسٹ دہلی 11اور ویسٹ دہلی میں اے ای ایف ائی کے 6معاملات درج کئے گئے ہیں