کلکٹر جگتیال نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا معائنہ کیا

   

جگتیال ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا نے آج شہر جگتیال میں واقع گورنمنٹ بوائز جونیر کالج اور چیتنیہ جونیر کالج اروند نگر،پرانے بس اسٹانڈ میں موجود ایس کے این آر کالج میں قائم کردہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انتظامات کامعائنہ اور جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کیلئے ضلع جگتیال میں 15872 طلبا کیلئے 29 سینٹرس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر تمام انتظامات کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے اور پینے کا پانی وغیرہ سب قسم کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔