کلکٹر عادل آباد کے خلاف بیان کی مذمت : آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن

   

حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آئی اے ایس آفیسرس اسوسی ایشن نے کلکٹر عادل آباد کے بارے میں سابق رکن اسمبلی جی پرکاش راؤ کے ٹی وی چینلس کو دیئے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری نے کہا کہ پرکاش راؤ کا بیان نہ صرف کلکٹر کے عہدہ بلکہ خاتون آفیسر کے وقار کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ سیاسی قائدین کی دیانتدار آفیسر کے خلاف اس طرح کی بیان بازی عہدیداروں کے حوصلوں کو پست کرسکتی ہے۔ اسوسی ایشن نے ڈائرکٹر جنرل پولیس سے ضروری قانونی کارروائی کی اپیل کی۔ر