حیدرآباد2 اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے کلکٹر آروی کرنن نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ نلگنڈہ ضلع خوش قسمت ہے کہ یہاں پر ناگرجناساگر جیسا کثیر مقصدی پروجیکٹ ہے ۔ ناگرجناساگر پراجکٹ کے اسپل وے کی مرمت کے کاموں اور ڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد کلکٹر نے آبپاشی، آر ڈبلیو ایس، زراعت، باغبانی کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے انجینئروں اور عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ چند دنوں میں ا سپل وے کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی جانب سے پراجکٹس کو ترجیح دی جارہی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نندی کونڈہ (ناگرجنا ساگر) میونسپلٹی کو پینے کے پانی کی فراہمی کی ذمہ داریاں محکمہ آبپاشی سے ہٹا کر نندی کونڈہ کے میونسپل کمشنر کو سونپ دی گئیں۔