کوہیر ۔ ضلع سنگاریڈی کلکٹر مسٹر ہنمنت راؤ نے اچانک کوہیر منڈل کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے موضع وینکٹاپور دیگوال ، پچاراگوہ ، گڑگیارپلی ، کوہیر ، بلالپور میں زیر تعمیر رعیتو ویدیکا بھون کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور گتہ داروں کو کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی اور مقررہ وقت پر رعیتو ویدیکا کے کاموں کو جلد تکمیل کرنے پر زور دیا اور کلکٹر ہنمنت راؤ نے کوہیر منڈل کے پنچایت سکریٹری کو 10 اکٹوبر تک مکانات کا سروے بعد آن لائین کرنے کی ہدایت دی ۔ لاپرواہی کرنے والے آفسروں کو سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدار کشن ، شریمتی سجاتا نائیک ، منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر ، ایم پی او وینکٹ ریڈی ، اگریکلچر آفیسر مسٹر بھکشاپتی ، نوین کمار اے راؤ ، محمد اظہرالدین اسسٹنٹ انجینئیر پنچایت راج ، محمد شاکر علی ، نائب صدرنشین ، محمد عدبالمنان نمائندہ ایم پی ٹی سی وارڈ نمبر 2 ، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی قائد محمد مرتضی پٹیل ، محمد انصار احمد وارڈ ممبر کوہیر جی پی روی کرن پچاراگڑ سرپنچ ۔
