اجزا : چاول ایک کلو، مٹن کلیجی ایک کلو، پیاز (پسی ہوئی) تین عدد، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے، ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، قصوری میتھی دو کھانے کے چمچے ، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے)پانچ عدد، دہی تین کھانے کے چمچے، لیموں تین عدد (گول سلائس کاٹ لیں)، ہرا دھنیا (کاٹ لیں) آدھا گٹھی، پودینہ آدھا گٹھی، ہری مرچیں (ثابت) پانچ عدد، ثابت گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، زرد رنگ ایک چٹکی، دودھ چھ کھانے کے چمچے، تیل ایک کپ۔
ترکیب : پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں کلیجی ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کریں۔اب اس میں پسی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، قصوری میتھی، نمک ، ٹماٹر اور دہی ڈال کر دس منٹ تک بھونیں۔اس کے بعد اس میں اتنا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ کلیجی گل جائے۔اب اس میں ثابت ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دو منٹ تک دم پر رکھیں۔چاولوں میں نمک اور ثابت گرم مسالہ ڈال کر اُبال لیں اور پانی نچوڑ لیں۔ دوسری بڑی پتیلی میں آدھے چاولوں کی تہہ لگا کر اس پر پکی ہوئی کلیجی اور لیموں کے سلائس بھی ڈال کر باقی چاولوں کی تہہ لگائیں۔ پودینہ اور دودھ میں زرد رنگ گھول کے چاولوں پر ڈال دیں۔ منٹ تک دم پر رکھیں۔ سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔