’’کلینکل رہیوماٹولوجی‘‘ کے موضوع پرکانفرنس

   

حیدرآباد7جنوری(یواین آئی)کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کمس) کے شعبہ رہیوماٹولوجی اینڈ کلینکل امولوجی کی جانب سے رہیوماٹولوجی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے اشتراک سے ’’کلینکل رہیوماٹولوجی ‘‘کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس منعقد کی گئی ۔اس کانفرنس میں ملک کے مختلف میڈیکل کالجس کے گٹھیا کے مرض کے ماہرین ،ڈاکٹرس اور پوسٹ گریجویٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر کلینکل ڈائرکٹر رہیوماٹولوجی کمس ڈاکٹر چندرامولی نے کہاکہ اس کانفرنس میں بین الاقوامی اور قومی مقررین نے شرکت کی ۔