حیدرآباد 17 فبروری ( سیاست نیوز ) مقبول عام پروگرام سنڈے ۔ فنڈے کا 19 فبروری اتوار سے ٹینک بنڈ پر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے احیاء کیا جا رہا ہے ۔ حال ہی میں حسین ساگر جھیل میں شروع کردہ تیرتا فوارہ اس بار عوام کیلئے کشش کا باعث ہوسکتا ہے ۔ اس فوارہ کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک چار مرتبہ 15 منٹ کیلئے بجایا جائیگا ۔ سنڈے ۔ فنڈے پروگرام دو سال قبل شروع کیا گیا تھا اور یہ عوام میں بہت مقبول ہوگیا ۔ اس موقع پر ٹینک بنڈ پر ٹریفک بند کردی جاتی ہے اور عوام کو تفریح کا موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ کئی کلچرل پروگرامس بھی پیش کئے جاتے ہیں۔