کل ہند صنعتی نمائش کا آج اختتام

   

حیدرآباد : /16 فبرور ی (سیاست نیوز) حیدر آباد میں 84 ویں آل انڈیا صنعتی نمائش جو /17 فبروری کو ختم ہوگی ۔ منتظمین و تاجرین نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال شائقین کی تعداد کم رہی لیکن فروخت کے معاملہ میں گزشتہ سال سے اس بار حالات بہتر رہے ۔ منتظمین نے بتایا کہ کمبھ میلہ کی وجہ سے نمائش میں شائقین کی تعداد میں کمی آئی ۔ شائقین کی آمد کم ہوئی لیکن مختلف اسٹالس پر خریداری اس سال زیادہ ہوئی ۔ ملبوسات کی خریداری میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ دکانداروں کا ماننا ہے کہ رمضان کی آمد سے قبل لوگ ملبوسات جو ملک کے مختلف حصوں سے آتے ہیں رمضان کی خریداری بھی کرلی جس کی وجہ سے ملبوسات کی خریداری زیادہ ہوئی ۔ اس ے نمائش میں شائقین نے ہفتہ اور اتوار کو زیادہ خریداری کی ہے ۔ نمائش میں دو دن کی توسیع سے ہفتہ اور اتوار کو عوام کی آمد میں اضافہ ہوا ۔ (ش)