کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کا آن لائن سمینار

   

Ferty9 Clinic

کینیڈا سے ڈاکٹر تقی عابدی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کی جانب سے سمینار بعنوان ’ نہج البلاغ کی اہمیت و افادیت ‘ اتوار 14 جون کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7-30 بجے منعقد ہوگا ۔ اس سمینار کے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ اسکالر ، شاعر ، مصنف و نقاد ، ڈاکٹر سید تقی عابدی ہوں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست مہمان خصوصی ہوں گے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عالمی سطح پر نہج البلاغہ سوسائٹی نے اس طرح کے سمینار کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس سمینار کو حیدر ٹی وی ، کینیڈا ، لندن سے النور انسٹی ٹیوٹ کے فیس بک facebook.com/alnoorinstitute اور حیدرآباد سے shiaindia.com پر برائے راست دیکھا جاسکتا ہے جو ہندوستان میں 7-30 بجے شام ، دبئی میں 6 ساعت شام ، لندن میں 3 بجے دن اور نیویارک میں 10 بجے صبح ہوگا ۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدر کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کریں گے ۔۔