حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کے زیر اہتمام 4 جنوری یوم شنبہ کو سمینار بعنوان جدید تعمیر شدہ عمارت ’ لائٹ ہاوز ‘ واقع نور خاں بازار نزد بالسٹی پلے گراونڈ منعقد ہوگا ۔ مہمان مقررین میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، پروفیسر سید محمود موسوی ، کلچرل اٹیچی ، اسلامی جمہوریہ اسلام ، دہلی اور پروفیسر پیرزادہ امین ، صدر شعبہ سوشیولوجی ، کشمیر یونیورسٹی ہوں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدر سوسائٹی صدارت کریں گے ۔ وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی عام اجازت ہے ۔ اس سمینار کے ساتھ ہی ’لائٹ ہاوز ‘ کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ لائٹ ہاوز ہلپنگ ہینڈز کے تحت چلانے والا دفتر ہوگا ۔ جہاں سے امید ہے کہ تعلیم ، ہنر ، روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں ایک روشن فکر پیدا کی جائے گی ۔۔