کماراسوامی کو کرناٹک میں مستحکم حکومت کے قیام پر شبہ

   

بنگلور25جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے کارگزار وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے جمعرات کو کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ریاست میں مستحکم حکومت کے قیام پر شبہ ہے ۔ کماراسوامی نے آج کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر رامالِنگا ریڈی کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے مذکورہ باتیں کیں۔ انہوں نے کہا ’کوئی بھی سیاسی پارٹی ریاست میں مستحکم حکومت بنانے کی حالت میں نہیں ہے ‘۔ کارگزار وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے تناظر میں انہوں نے کہا جنہوں نے 15 دیگر باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ اپنے اسمبلی سیٹ سے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا، اب انھیں اپنا استعفیٰ واپس لے لینا چاہیے ‘۔انہوں نے کہا،‘ہماری گذارش پر راما لنگا ریڈی اپنا استعفیٰ واپس لینے سے اتفاق کر لیا ہے اور اپنا شکریہ اداکرنے کے لیے ان سے ملاقات کی‘۔ اس درمیان اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ریاست آئینی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے کیونکہ اسمبلی کیلئے مالی بل ملنا ابھی باقی ہے ۔