کمارا سنگاکارا پوری دنیا کے ہیرو :کیون پیٹرسن

   

ممبئی ۔ کمار سنگاکارا کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسٹار اسپورٹس سلیکٹ ڈگ آؤٹ ماہرکیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انہیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ کمار سنگاکارا کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ایک عظیم شخص اور ایک بہترین کھلاڑی ہے ۔ وہ صرف سری لنکا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہیرو ہیں۔ پیٹرسن نے منگل کو کہا مبارک ہو دوست۔ یہ ایک بہت اچھی اور بڑی کامیابی ہے ۔ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو آپ پر بہت فخر ہونا چاہئے اور میں جانتا ہوں کہ اس کا آپ کے لئے کیا معنی ہیں۔ اسٹار اسپورٹس سلیکٹ کے ایک دیگر ڈگ آؤٹ ماہر برائن لارا نے کہا دیگر بیٹسمنوں سے الگ کمار سنگاکارا دنیا بھر کے سبھی بولنگ اٹیک کے خلاف سبھی حالات میں قابو پالیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ صرف اپنے گھریلو میدان پر ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سرزمین پر بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ کمار سنگاکارا نے متعدد مواقع پر مجھے حیرت میں ڈالا ہے لیکن اس کے بعد آسٹریلیا میں2015 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ان کی لگاتار چار سنچریاں تھیں۔ اسٹار اسپورٹس سلیکٹ کے ڈگ آؤٹ ماہر بریٹ لی نے کہا میں کمار سنگاکارا کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس شخص اورکرکٹ کی کتنی شاندار کہانی ہے ۔ میدان میں ہمارا کئی بار آمنا سامنا ہوا لیکن وہ میدان میں اور باہر ایک شاندار شخص ہیں۔ ہم ایک ٹیم کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ 2008 میں پہلے آئی پی ایل میں ، ہم دونوں کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کھیلے تھے ۔