بنگلورو۔کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور جنتا دل (سکیولر) کے قائد ایچ ڈی کمارا سوامی نے اتوارکے روز کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) منظم انداز میں یہ افواہ پھیلارہی ہے کہ جے ڈی ایس قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) میں شامل ہورہی ہے۔
کمارا سوامی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”مذکورہ بی جے پی گرام پنچایت انتخاب نتائج کے بعد اس بات کو تسلیم کرچلی ہے کہ جے ڈی ایس کو ختم کرنے کے تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
اسی وجہہ سے بی جے پی منظم انداز میں یہ افواہ پھیلا رہی ہے کہ جے ڈی ایس کی این ڈی اے میں شمولیت ہورہی ہے“۔
کمارا سوامی نے مزیدکہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے ریاستی قائدین سے ان کے بہتر تعلقات ہیں۔انہوں نے مزید ٹوئٹ کیاکہ”یاد رکھیں میرے وزیراعظم اور ریاستی بی جے پی قائدین کے ساتھ بہترتعلقات ہیں۔
چیف منسٹر یدیوراپا کا بھی بے حد احترا م ہے کیونکہ وہ معمر شخص ہیں۔
اگر بی جے پی غلط برتاؤکی کوشش کرے گی اس کامنھ توڑ جواب احترام او رامیدوں کے ساتھ دیاجائے گا۔ جے ڈی ایس کے معاملات سے بی جے پی خود کو دور رکھے“۔
کمارا سوامی نے مزیدکہاکہ جے ڈی ایس کی حمایت کرنے والوں اور جے ڈی ایس کارکنوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے کاکام بی جے پی کررہی ہے“۔
ایک اورٹوئٹ میں سوامی نے کہاکہ ”این ڈی اے میں جے ڈی ایس کی شمولیت کی افواہ بی جے پی پھیلارہی ہے او ردعوی کیاجارہا ہے کہ کمارا سوامی کو یونین منسٹر بنایاجارہا ہے۔
اس قسم کے فریب کے ساتھ بی جے پی جے ڈی ایس کارکنوں اور جے ڈی ایس کے حامیوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے پر مامور ہے۔ بی جے پی سونچنا چاہئے کہ یہ غیر روایتی سیاست ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”سال1997میں جب دیوی گوڑا وزیراعظم کے عہدے سے ہٹ گئے تھے‘ اٹل بہاری واجپائی نے کہاتھا کہ وہ جنتا دل کی تائید کریں گے۔
ہم نے ماضی میں وزیراعظم کے عہدے اور مرکز کی اتھاریٹی کو مسترد کردیاتھا“۔کمارا سوامی نے کہاکہ جے ڈی ایس کو بی جے پی کی دوستی کی ضرورت نہیں ہے او راس کی تمام تر توجہہ ریاست کی ترقی پر ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”فی الحال کسی اتحاد کی یہاں پر ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں بی جے پی کی دوستی کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
ہمیں جو چاہئے وہ ریاست کی ترقی ہے۔ اس کوشش کے باوجود کارکنوں میں جوش اور جذبہ ہے۔ ہر کوئی الیکشن کے نتائج سے واقف ہے۔ ہمارے سامنے سے اول پارٹی ہے“۔ الیکشن 91339سیٹوں پر جو 5728کرناٹک کے پنچایتوں پر22اور27ڈسمبر کو منعقدہوئے تھے