کماون میں بارہ گھنٹے میں دوسری بار زلزلہ

   

نینی تال: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں بدھ کی صبح بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ بارہ گھنٹے کے اندر دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ جس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔پتھورا گڑھ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق پتھورا گڑھ میں آج صبح 6.27 بجے دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اس کا مرکز نیپال کی سرحد کے آس پاس بھی سمجھا جارہا ہے ۔ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 تھی اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر نیچے تھی۔بارہ گھنٹے کے اندر دوسرے جھٹکے سے لوگوں میں خوف وہراس ہے ۔ اس سے قبل منگل کی دیر رات بھی پورے اتراکھنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔