پریاگ راج (الہ آباد) میں پیر سے شروع ہونے والے چھ ہفتوں کے ہندو تہوار، کمبھ میلے میں 400 ملین عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ میلے کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ یہ تاریخ کا سب سے بڑا انسانی اجتماع ہو گا۔ پورے ملک اور دنیا کے دیگر حصوں سے عقیدت مند اس میلے میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے عقیدت مند مذہبی جلوسوں کے ساتھ ساتھ ہاتھیوں، گھوڑوں اور رتھوں پر سوار ہو کر آئیں گے اور مختلف رسومات انجام دیں گے۔ یہ مذہبی میلہ ہر بارہ سال بعد شمالی ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں دریائے گنگا کے کنارے لگتا ہے۔اس سال کمبھ میلہ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہے گا۔