اس سال کمرشیل ایل پی جی سلینڈرس کی قیمت میں دوسر ی مرتبہ اضافہ ہوا ہے
نئی دہلی۔ پٹرولیم اور ائیل مارکٹنگ کمپنیوں نے کمرشل لکیویٹ پٹرولیم گیس(ایل پی جی) سلنڈرس میں فی یونٹ 350.50کا اضافہ اور گھریلو سلنڈرس میں فی یونٹ 50روپئے کافوری عمل کے ساتھ چہارشنبہ کے روز اضافہ کیاہے۔
نظرثانی کی قیمتوں کے مطابق کمرشیل ایل پی جی سلنڈرس کی قیمت فی یونٹ دہلی 2119.50اور گھریلو ایل پی جی سلنڈرس کی قومی درالحکومت میں فی یونٹ قیمت 1103ہوجائے گی۔
اس سال کمرشیل ایل پی جی سلینڈرس کی قیمت میں دوسر ی مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری کو کمرشیل سلنڈرس کی قیمتیں پر فی یونٹ25روپئے کا اضافہ ہوا ہے