کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی

,

   

دہلی میں تازہ قیمتوں کے مطابق 19کے جی ایل پی جی سلنڈر کی اب قیمت 1856.50روپئے ہے
نئی دہلی۔ ذرائع کے بموجب پٹرولیم اورمارکٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 171.50روپئے کی فوری کمی کی ہے۔

اس اقدام کے فوری بعد دہلی میں تازہ قیمتوں کے مطابق 19کے جی ایل پی جی سلنڈر کی اب قیمت 1856.50روپئے ہے۔

پچھلے ماہ بھی قیمتوں میں 91.50روپئے فی یونٹ کی کمی کے بعد قیمت 2028روپئے فی یونٹ تھی۔پٹرولیم اور مارکٹنگ کمپنیوں نے اسی سال یکم مارچ کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر پر 350.50روپئے فی یونٹ اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر پر 50روپئے یونٹ کا اضافہ کیاتھا۔

پچھلے سال یکم ستمبر کوکمرشل سلنڈرس کی قیمتوں میں 91.50روپئے کی کمی کی تھی۔

یکم اگست2020کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر سکی قیمت میں 36روپئے کی کمی کی گئی تھی۔

اس سے قبل جولائی 6کے روز 19کے جی کمرشیل سلنڈ پر 8.5روپئے فی یونٹ کی کمی کی گئی تھی۔