کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت بھی بڑھ گئی

,

   

نئی دہلی : دیوالی اور دھنتراس سے قبل ایل پی جی گیس کی قیمت میں آج 265 روپئے فی سلنڈر کا اضافہ کردیا گیا ، تاہم یہ اضافی قیمت صرف کمرشیل ایل پی جی سلنڈروں کے لئے لاگو ہوگی ، جن کا گھریلو مقامات سے ہٹ کر استعمال ہوتا ہے ۔ اس اضافہ کے بعد دہلی میں کمرشیل ایل جی پی کی قیمت 2000.50 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ۔ ممبئی میں 1950 ، کولکاتا میں 2073.50 اور چینائی میں 2133 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے ۔ کمرشیل گیس کے برخلاف گھریلو صارفین کے لئے راحت کی بات یہی ہے کہ ڈومیسٹک ایل پی جی سلنڈر کی قیمت پر نظرثانی نہیں کی گئی ہے ۔ غیرسبسیڈی والے 14.2kg پکوان گیس سلنڈر کی قیمت دہلی اور ممبئی میں 899.50 روپئے ، کولکاتا میں 926 اور چینائی میں 915.50 روپئے فی سلنڈر برقرار ہے۔ اس قیمت پر گزشتہ نظرثانی 6 اکٹوبر کو ہوئی تھی۔ حیدرآباد میں ڈومیسٹک سلنڈر کی قیمت 937 روپئے ہے ۔ 6 اکٹوبر کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 15 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اس کے لئے ایندھن کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بتائی گئی تھی ۔