بالی ووڈ کے نوجوان اور سب سے کامیاب اداکار کہے جانے والے رنویر سنگھ ہندی انڈسٹری کے وہ پہلے نوجوان اداکار ہے جن کی فلم ’’پدماوت‘‘ نے 300 کروڑ کا بزنس، کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔ بالی ووڈ میں بنا کسی پہچان و رسوخ کے رنویر نے 8 سال میں ہی اپنے آپ کو ایک بڑے اسٹار کے طور پر قائم کرلیا۔ انہوںنے حال ہی میں بتایا کہ وہ کمزور درجہ کی کہانی کا انتخاب کررہے ہیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں فلم 83 میں مصروف ہیں جو 1983 ء میں کرکٹ ٹیم جس کی قیادت کپل دیو کررہے تھے میںرنویر کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس اسپورٹ ڈرامہ فلم میں رنویر کپل کی حقیقی زندگی کا بھی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس وقت کہا جاتا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم ایک ایسی ٹیم ہے جس پر کسی کو اعتماد نہیں تھا لیکن اس نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ملک کو افتخار بخشا۔ رنویر کے مطابق انہوں نے 83 کی کہانی کو اس لئے بھی پسند کیا کیونکہ یہ ان کے مزاج سے ملتی ہے۔ بہرحال رنویر سنگھ کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم 83 کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔