کمزور طبقات کو بہتر صحت خدمات فراہم کرنے پر زور : گورنر

   

حیدرآباد 10 اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج کہا کہ سماج کے غریب اور پچھڑے طبقات کو نگہداشت صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر سبھی کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ معیاری علاج کی خدمات سماج کے تمام طبقات تک پہونچانا اہمیت کا حامل ہے ۔ گورنر آیوشمان بھارت اور ڈیجیٹل ہیلت مشن کی تین سال کی تکمیل پر بحیثیت مہمان خصوصی ورچول خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے معاملے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہے ۔ اس اسکیم سے سماج میں سبھی کو مساوی مواقع بھی مل رہے ہیں۔