کمسن بچی کی جھولے سے گرنے پر موت

   

حیدرآباد۔/7ستمبر،( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک کمسن بچی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 8 ماہ کی لڑکی سلما ء آج صبح جھولے سے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگئی تھی جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو سلماء کی موت پر شبہ ہے۔ چونکہ بچی جس انداز سے زخمی ہوئی ہے ایسا جھولے سے گرنے سے نہیں ہوئی بلکہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کمسن کو دیوار پر مارا گیا۔ کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔