کمسن بچی کی عصمت ریزی پر ہوم گارڈ کو 10 سال قید کی سزا

   

حیدرآباد ۔ شہرکی ایک عدالت نے آج سابق ہوم گارڈ کو تین سالہ کمسن بچی کی عصمت ریزی کے الزام میں قصوروار پائے جانے پر اسے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ ٹی سوگنکر سوما شیھکر کے کمسن لڑکی کی ماں سے تعلقات تھے اور وہ اکثر اس کے مکان جایا کر تاتھا۔ ملزم ہوم گارڈ نے خاتون کی تین سالہ لڑکی کی عصمت کی جس کے بعد چھتری ناکہ پولیس نے ہوم گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی گئی تھی اور عدالت نے پوکسو ایکٹ میں قصور وار قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنائی اور 20,000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔