کمسن طالبہ کے اغواء کی ناکام کوشش

   

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں سید نگر فرسٹ لانسر میں 10 سالہ کم عمر طالبہ کا بعض نوجوانوں کی جانب سے اغواء کی ناکام کوشش کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ فرسٹ لانسر کی ساکن گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول کی پانچویں جماعت کی طالبہ کو 4 کم عمر نوجوانوں نے اسکول سے اغواء کرنے کی کوشش کی۔ پڑوس میں واقع ایک مکان مالک نے لڑکوں کی اِس حرکت کو دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں بنجارہ ہلز پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔