کمسن طالب علم کو بے رحمی سے زدوکوب کرنے والا جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) سرکاری اسکول کے کمسن طالم علم پر حملہ کرنے والے ایک جوڑے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ راؤنڈ ٹیبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم کو کھیل کود کے نام پر پریتماں اور اس کے شوہر سندیپ سنگھ نے شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا ۔ وحشیانہ انداز میں دونوں میاں بیوی اس کمسن پر ٹوٹ پرے جبکہ اس کے ساتھیوں نے جلاد قسم کے جوڑے سے اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے منت سماجت کی لیکن اس جوڑے نے ان بچوں کی ایک نہیں سنی اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کی تنظیم بالا مکولہ سنگھم نے ڈی سی پی بالانگر سے مسئلہ کو رجوع کیا اور پولیس نے سی سی ٹی وی کی جانچ کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ تنظیم نے اس جوڑے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی ہے ۔