کمسن لڑکیوں کی عصمت و قتل کا شاخسانہ

   

ملزم سرینواس ریڈی کو سزائے موت ، کمشنر رچہ کنڈہ کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حاجی پور کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی و قتل میں ملوث خاطی کو سزائے موت کے فیصلہ پر رچہ کنڈہ کمشنر نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ خاطی سرینواس ریڈی کو موت کی سزا دلانے میں پولیس رچہ کنڈہ کی کارکردگی کا اہم رول رہا ہے ۔ تحقیقات کے دوران ٹیکنیکی شواہد اور فارسنگ رپورٹ نے اہم کام کر دیکھا ۔ کمسن لڑکیوں کی اسکول سے واپسی کے دوران انہیں لفٹ دینے کے بہانے اپنی زرعی اراضی پر لیجاکر ان کی عصمت ریزی کرتا تھا اور ان لڑکیوں کو باولی میں دفن کردیتا تھا ایک کے بعد دیگر تین لڑکیوں کی گمشدگی ایک معمہ بن گئی تھی تاہم ایک لڑکی کی نعش برآمد ہونے کے بعد رچہ کنڈہ پولیس نے اس باولی سے مزید دو نعشوں کو برآمد کیا اور تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے خاطی کو سخت سے سخت سزاء کیلئے اقدامات انجام دئیے ۔ سرینواس ریڈی نے کرنول میں بھی ایک خاتون کا قتل کیا تھا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ٹکنیکی شواہد اور فارنسک کی بناء پر پھانسی کی سزا یقینی ہوپائی ہے ۔۔