کمسن لڑکی کی جنسی ہراسانی ، کانسٹبل گرفتار

   

حیدرآباد: بوئن پلی پولیس نے آج ایک پولیس کانسٹبل کو کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ہونے پر اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹبل وی سدیش اومیش ساکن سکھ ولیج سکندرآباد نے ایک کم عمر لڑکی سے بدسلوکی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں کانسٹبل کے خلاف عصمت ریزی کا الزام لگایا جس کے فوری بعد کانسٹبل کے خلاف پولیس کا ایک مقدمہ درج کر تے ہوئے اسے گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔