کمسن لڑکی کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/20جولائی، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک گیارہ سالہ لڑکی کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ کمسن لڑکی کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 سالہ درشیتا جو منصورآباد مدھورا نگر علاقہ کے ساکن ستیہ نارائنا کی بیٹی تھی جو چھٹویں جماعت کی طالبہ تھی جو کل روزانہ کے معمول کی طرح اسکول سے شام 4 بجے واپس ہوئی اور علاقہ میں واقع کرانہ دکان گئی۔ اس دوران لڑکی نے آٹو ڈرائیور کے فون سے نامعلوم فون پر کال کیا جس کے بعد لڑکی عمارت کے بالائی حصہ پر پہنچی اور بلندی سے چھلانگ لگادی جس کے سبب لڑکی برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیمروں کے علاوہ مقامی عوام سے لڑکی کی نقل و حرکت اور فون کال سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ع