کمسن لڑکی کے جنسی استحصال پر دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) باچو پلی پولیس نے کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ باچو پلی پولیس نے 25 سالہ جے روی اور 25 سالہ جی سائی کمار کو گرفتار کرلیا۔ پہلے مقامی عوام نے اس بدخماشوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پٹائی کردی اور پولیس کے حوالہ کردیا۔ گرفتار افراد کا تعلق امین پور سنگاریڈی سے بتایا گیا ہے جنھوں نے ایک 16 سالہ لڑکی کو جو علاقہ میں کچرا جمع کرتی تھی اور زبردستی موٹر سیکل پر بٹھاکر لے گئے اور اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کی چیخ و پکار کے بعد مقامی عوام چوکس ہوگئے اور انھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالہ کردیا۔