حیدرآباد: نامپلی میٹرو پولیٹن کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن و پوکسو کورٹ کے خصوصی جج نے کمسن لڑکی کے ساتھ گھناؤنی حرکت میں قصوروار پائے جانے پر اسے 20 سال کی قید بامشقت سزا اور 10,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 47 سالہ متین علی خان جو پیشہ سے ڈرائیور ہے، کو جنگم میٹ فلک نما کی ساکن 7 سالہ کمسن بچی کے ساتھ انتہائی گھناؤنی حرکت کرنے پر اسے گرفتار کیا تھا ۔ چھتری ناکہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاتھا اور اس کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی گئی تھی ۔ پوکسو کورٹ کی خصوصی جج شریمتی سنیتا کنچالا نے ملزم کوسزا سنائی۔ اس کیس کی تحقیقات اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما مسٹر محمد عبدالرشید نے کی تھی جو اب وقار آباد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیں۔