حیدرآباد۔ کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکے کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ انسپکٹر پولیس کلثوم پورہ مسٹر شنکر نے بتایا کہ 16 سالہ محمد علی مشتبہ انداز میں فوت ہوگیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے محمد علی کے مکان کا جائزہ لیا اور شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ محمد علی عبدالرزاق مسجد کے علاقہ میں رہتا تھا۔ اس لڑکے کے والدین نہیں ہیں یہ لڑکا اور اس کی دو بہنیں اپنی خالہ کی نگرانی میں زیر پرورش تھے۔ کل رات سحر کے وقت کھانے کے لئے بہن سے فون پر بات کی اور اس کے بعد اس کا فون بند ہوگیا۔ آج صبح جب اس لڑ کے کی خالہ نے اس کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ محمد علی کی موت پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا کسی نے قتل کردیا۔ پولیس کلثوم پورہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔