جگتیال۔ جگتیال بلدیہ کمشنر سواروپا رانی نے آج مقامی رکن اسمبلی یم سنجے کمار سے کیمپ آفس پہنچ کر گلدستہ پیش کرتے ہوئے خیرسگالی ملاقات کی اور جگتیال کی ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ دویوم قبل انہوں نے جگتیال بلدیہ کمشنر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا۔
ورنگل میں آج سالانہ نیاز شریف
ورنگل ۔شہرہ آفاق صوفی بزرگ حضرت شیخ اسد الدین معروف کرخی ؒ کے سالانہ عرس شریف کے ضمن میں مسجد حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل کے احاطہ میں سالانہ نیاز شریف بتاریخ2؍محرم بروز جمعرات مطابق 12؍ اگست بعد نماز ظہر زیر نگرانی حضرت الحاج شاہ قاری مولوی غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری ملتانی سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل مقرر ہے ۔ اہل محبت سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔
