بتکماں کنٹہ عنبرپیٹ کے تحفظ پر اظہار تشکر
حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے کمشنر حیڈرا رنگناتھ سے ملاقات کی اور عنبرپیٹ میں واقع بتکماں کنٹہ ذخیرہ آب کے تحفظ کے اقدامات پر اظہار تشکرکیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہنمنت راؤ کی نمائندگی پر کمشنر حیڈرا کو بتکماں کنٹہ کے تحفظ کے اقدامات کی ہدایت دی تھی۔ کمشنر حیڈرا نے ذخیرہ آب کا معائنہ کیا اور ناجائز قبضوںکی برخواستگی کا آغاز ہوچکا ہے۔ حیڈرا کمشنر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ بتکماں تہوار کیلئے مشہور بتکماں کنٹہ خود تہوار سے محروم ہے۔ ناجائز قبضوں کے نتیجہ میں عوام بتکماں کھیلنے سے قاصر تھے۔ انہوں نے کمشنر حیڈرا سے خواہش کی کہ بتکماں کنٹہ کا مستقل طور پر تحفظ کرتے ہوئے دوبارہ بتکماں تہوار منانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی تمام خواتین حیڈرا کمشنر سے اظہار تشکر کرتی ہیں۔1