واشنگٹن ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کی بارسوخ ہندوستانی نژاد خاتون ڈیموکریٹک سینیٹر کملاہیریس نے ماہ جنوری میں جب صدارتی انتخابات میں اپنی امیدواری کا اعلان کیا تھا، نے اب تک 23 ملین امریکی ڈالرس جمع کرلئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 54 سالہ کملاہیریس ان 20 ڈیموکریٹس امیدواروں میں شامل ہیں جو صدارتی انتخابات 2020ء میں اپنی قسمت آزمانے والے ہیں۔ ان کی والدہ چینائی سے امریکہ منتقل ہوگئی تھیں اور اس وقت کملاہیریس کا کسی کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہے تو وہ ہیں امریکہ کے سابق نائب صدر جوبیڈن ۔ قبل ازیں اپنے پہلے ڈیموکریٹک مباحثہ میں بھی ان کی کارکردگی بہترین تھی۔ 2,79,000 افراد سے کملاہیریس نے 2019ء کے دوسرے سہ ماہی میں 12 ملین ڈالرس کی رقم جمع کرلی ہے۔ تقریباً 150,000 نئے ڈونرس نے دوسرے سہ ماہی میں انہیں عطایات دیئے ہیں۔