کملا نہرو اسپتال سانحہ میں موت کی تعداد چھپانے کا الزام

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اہم حزب اختلاف کانگریس نے آج الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھوپال کے کملا نہرو اسپتال کے چائلڈ وارڈ میں آتشزدگی کے واقعہ میں ہوئی اموات کے اعداد وشمار چھپارہی ہے ۔ میڈیا شعبہ کے انچارج اور سابق وزیر جیتو پٹواری اور سابق وزیر وجے لکشمی سادھو نے یہاں دیگر پارٹیوں کے لیڈران کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں یہ الزام عائد کیا۔ لیڈروں نے کہا کہ حکومت سرکاری طورپر صرف 4 اموات کی بات کررہی ہے ۔