کملا ہیرس نے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی

   

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملاہیرس نے نفرت کی وبا کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے ۔ہیرس نے یہ بات ٹیکساس کے ریاستی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے چند دن بعد کہی۔ انہوں نے بفیلو، ٹیکساس، اٹلانٹا، اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعات کا حوالہ دیا۔میڈیاکے مطابق ہیرس 86سالہ روتھ وٹ فیلڈ کی آخری رسومات میں موجود تھیں، جنہیں 14 مئی کو بفیلو کی ایک سوپر مارکیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاندان اس وقت جس درد کو محسوس کر رہا ہے اور 9 دیگر خاندان بفیلو میں ہیں۔ میں بحیثیت قوم اجتماعی درد کا اظہار نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کا ہتھیار جنگ کا ہتھیار ہے سیول سوسائٹی میں اس کی کوئی جگہ نہیں۔قابل ذکر ہے کہ 18 سالہ طالب علم سلواڈور راموس نے ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں 19طلباء اور 2 اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔