واشنگٹن: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیریس نے آئندہ ہفتے اپنا پالیسی پلیٹ فارم جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔یہ پالیسی پلیٹ فارم ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔محترمہ ہیرس نے صحافیوں کو بتایاکہپالیسی پلیٹ فارم اگلے ہفتے شائع ہوگا جو مہنگائی کم کرنے اورمجموعی طور پر معیشت کو مضبوط بنانے پر مکمل طورپرمرکوز ہو گا۔تاہم ریپبلکن پارٹی نے مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ڈیموکریٹک انتظامیہ کو ٹھہرایا۔ ماہرین سماجیات کے مطابق ووٹروں کے لیے مہنگائی میں کمی کا معاملہ سرخیوں میں بناہوا ہے ۔سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی صحت اوربڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان اگلا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی جگہ نائب صدر ہیرس کو صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ہے ۔امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے ۔ ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدر کے لیے نامزد کر دیا ہے ۔ ان کے ساتھ اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدر کے امیدوار کے طور پر منظور کیا گیا ہے ۔ جب کہ مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نائب صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔