کمل ناتھ کاہیڈ کانسٹبل کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت سے مورینا میں تعینات ہیڈ کانسٹبل کی معطلی کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا، ‘مورینا میں تعینات قبائلی ہیڈ کانسٹبل وکرم اچھالیہ کو صرف اس لیے معطل کیا گیا کہ وہ شام کی گنتی میں نہیں پہنچ سکے ۔ اس کارروائی سے قبائلیوں کے تئیں شیوراج حکومت کی نفرت، حسد، غیر انسانی سلوک اور بے حسی ظاہر ہوتی ہے ۔ شیوراج جی، آپ سے درخواست ہے کہ ہیڈ کانسٹبل وکرم اچھالیہ کی معطلی کو فوری طور پر واپس لیں اور اس بدنیتی پر مبنی کارروائی کو بند کرکے قبائلی سماج سے اظہار افسوس کریں۔