کمل چھاپ یتی؟۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

نیوز کلک کے وائیرل ویڈیو میں ممتاز صحافی ابھیشار شرما نے اس مرتبہ کشمیرکی وادیوں میں فوج کے مطابق دیکھائی دینے والے خیالی جانور یتی کے پیروں کے نشان کے علاوہ راہول گاندھی کی شہریت اور وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد الیکشن کمیشن کی خاموشی پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ غیر ضروری باتوں کو بحث میں لاکر عوام کی توجہہ ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ ابھیشار شرما نے وادی کے پہاڑیوں میں یتی کی موجودگی کو ایک قیاس اور خیال قراردیا

او ربی جے پی کے ایک لیڈر کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس میں بی جے پی لیڈر نے فوج سے کہا ہے کہ وہ یتی کو جانور کہنے سے گریز کریں بلکہ اس کو”برفیلا شخص“پکاریں۔ابھیشار نے بی جے پی کی جانب سے راہول گاندھی کی شہریت کو لے کر اٹھائے گئے سوال کو بھی افسوسناک قراردیا۔

انہو ں نے کہاکہ اس سے قبل دومرتبہ بی جے پی کو اس مسئلے پر ہزیمت اٹھانی پڑی اس کے باوجود بھی دوبارہ سبرامنیم سوامی کو میدان میں اتارا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم نریند ر مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا او رکہاکہ مگر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

 

YouTube video