کمل ہاسن، رکن راجیہ سبھا بنیں گے

   

چینائی ۔ 28 مئی (ایجنسیز) ٹاملناڈو کی برسراقتدار جماعت ڈی ایم کے نے منگل کے دن اعلان کیا کہ اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن اس کے 4 امیدواران راجیہ سبھا میں ایک ہوں گے۔الیکشن 19 جون کو ہونے والا ہے۔ چیف منسٹر اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان کیا۔ ڈی ایم کے راجیہ سبھا کی 3 نشستوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ چوتھی نشست مکل نیدھی میئم (ایم این ایم) کو دی جائے گی۔ایم این ایم کے بانی صدر اور اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن کو راجیہ سبھا الیکشن کے لئے پارٹی امیدوار بنایا گیا۔