کمیونٹی ریڈیو پر’ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘ پروگرام

   

چنڈی گڑھ: ہریانہ کی سرسہ کی چودھری دیوی لال یونیورسٹی کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن پر جمعہ کو ‘ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘ کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کا انعقاد ضلع قانونی خدمات اتھارٹی سرسہ نے ہریانہ اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پنچکولہ کی ہدایت پر کیا تھا۔اس موقع پر شعبہ صحافت اور ماس کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امیت سنگوان نے شرکت کی اور کہا کہ ہندوستانی پریس قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔