آر ڈی او کو کلکٹر کے احکام ، نظام آباد میں کانگریس قائدین کی کامیاب نمائندگی
نظام آباد : ناگارام کمیونٹی ہال کیلئے مختص کردہ اراضی پر ناجائز قبضہ کیخلاف کانگریس قائدین سید قیصر ، عبید بن حمدان نے ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت حوالے کی اور ناجائز قابضین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ سید قیصر کی شکایت پر ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے آرڈی او کوفی الفور تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اس موقع پر سید قیصر کے ہمراہ عبید بن حمدان ، معین یونس ، محمد ربانی ، ناگارام مہیلا یونین پریسیڈنٹ سرلا ، یاسمین بیگم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ نظام آباد شہر کے ڈیویژن نمبر 9اور 10 لٹیروں کا مرکز بنتے جارہے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی ڈی سرینواس کی جانب سے علاقہ میں کمیونٹی ہال کیلئے 2014 ء میں تقریباً 288 گز زمین منظور کی گئی تھی حکومت کی جانب سے اس کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپئے فنڈ بھی منظور کیا گیا لیکن سیاسی قائدین کی غفلت کے باعث اس جگہ پر کمیونٹی ہال کی آج تک تعمیر عمل میں نہیں لائی گئی، لینڈ گرابرس کی جانب سے بروز اتوار صبح کے وقت قبضہ کی کوشش کرنے پر علاقہ کے خواتین و عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ۔ سید قیصر حرکیاتی نوجوان قائد کانگریس عبید بن حمدان جنرل سکریٹری ریاستی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس، محمد ربانی جنرل سکریٹری سٹی کانگریس کمیٹی ، محمد شکیل احمد ڈسٹرکٹ سکریٹری ، شیخ غوث سکریٹری سٹی کانگریس کمیٹی نے اس علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور لینڈ گرابرس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے احتجاج کا انتباہ دیا لیکن لینڈ گرابرس کوکسی کا خوف دکھائی نہیں دے رہا ہے ، اتوار کی رات کے اوقات میں راتوں رات کمیونٹی ہال کیلئے مختص کردہ 288 گز زمین پر ٹین شیڈ لگاتے ہوئے قبضہ کرلیا ۔ ڈیویژن نمبر 9اور 10 لٹیروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
